Monday, December 9, 2024, 6:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو، چین اورکینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا

میکسیکو، چین اورکینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کی جوابی دھمکی

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو، چین اورکینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا

چین کا کہنا ہے کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہو گا۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو کا کہنا ہے کہ چین یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اس کا اقتصادی اور تجارتی تعاون فریقین کے لئے فطری طور پر فائدہ مند ہے۔

کینیڈا نے ٹرمپ کو امریکہ کے لئے توانائی کی ترسیل میں اپنے بنیادی کردار کی یاد دہانی کرائی ہے۔

banner

کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فریلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلق متوازن اور متبادل منفعت کا حامل ہے، بالخصوص امریکی کارکنان کے حوالے سے۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ ہم بھی امریکہ پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے اور مزید مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

میکسیکو کی صدر نے متنبہ کیا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک میں افراطِ زر اور ملازمتوں میں کمی کا باعث بنیں گے، ایک ٹیرف کے بعد دوسرا آئے گا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

انہوں نے مسائل کے بارے میں بات کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ امید ہے میری اور آنے والی ٹرمپ کی انتظامیہ دونوں جلد ملاقات کر سکتے ہیں۔

میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کلاڈیا شین بام نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بھی بات کروں گی اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک خط بھی بھیجوں گی۔

واضح رہے کہ پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 20 جنوری کو میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کروں گا، یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکینِ وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024