Thursday, December 5, 2024, 5:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

یمنی حکومت کا نیوزی لینڈ کے اقدام کا خیرمقدم

by NWMNewsDesk
0 comment

نیوزی لینڈ نے ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی مسلح گروپ اور لبنان میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن اور اٹارنی جنرل جوڈتھ کولنز نے منظوری دی۔

حوثیوں کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یمن میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے پس منظر میں نیوزی لینڈ نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کے مطابق حزب اللہ یا حوثی گروپ کی املاک سے متعلق کوئی بھی شخص یا انہیں مالیاتی یا متعلقہ جائیداد یا خدمات فراہم کرنے والے کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

banner

یمنی حکومت نے وزیر اطلاعات معمر العریانی کے توسط سے اس درجہ بندی کا خیرمقدم کیا اور اسے کسی بھی شخص یا ادارے کو روکنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024