11
امریکہ کے سابق نائب صدر اور بڑے ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کاملاہریس کو فخر ہےکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔
ڈک چینی سابق صدر جارج بش کےدور میں 2001 سے 2009 تک امریکہ کے نائب صدر رہے۔
دوسری جانب سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتےہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بےہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈک چینی اور اُن کی بیٹی کیلئے امریکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں۔
یاد رہے امریکہ میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔