Thursday, March 27, 2025, 12:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کے لئے آخری وارننگ

ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کے لئے آخری وارننگ

امریکہ اسرائیل کی مدد سے حماس کو مکمل تباہ کر دے گا، صدر ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گروپ کے رہنما غزہ نہیں چھوڑتے اور باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو امریکہ اسرائیل کی مدد سے حماس کو مکمل تباہ کر دے گا۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک بیان میں لکھا ’تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرو اور جن لوگوں کو قتل کیا، ان کی لاشیں واپس کرو، ورنہ تمہارا خاتمہ یقینی ہے۔‘

ٹرمپ نے یہ بیان چھ رہا ہونے والے یرغمالیوں سے ملاقات کے بعد دیا۔

انہوں نے مزید کہ ’میں اسرائیل کو اس مشن کو مکمل کرنے کے لیے ہر چیز فراہم کر رہا ہوں، اگر تم نے میری بات نہ مانی تو حماس کا کوئی بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔‘

banner

انہوں نے اپنے بیان کو حماس کے لیے ’’آخری وارننگ‘‘ قرار دیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے بھی اس سے ملتا جلتا بیان دیتے ہوئے کہا، ’غزہ کے دروازے بند ہو جائیں گے اور جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔‘

یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان ابتدائی جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024