103
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے تجارتی مذاکرات اور بات چت کرنے امریکہ آرہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑی تو مجھے دونوں ممالک کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون سے روانگی کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
پاکستان کو امریکہ کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے تجارتی اضافے کی وجہ سے اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ ٹیرِف (محصولات) کا سامنا ہے، یہ ٹیرِف واشنگٹن کی جانب سے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے ممالک پر نافذ کیے گئے تھے۔
