پاکستان کے صوبے سندھ میں ایک اور صحافی بچل گھنیو کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق صحافی بچل گھنیو پرگھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کا بتایا کہ رپورٹر صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے۔
بچل گھنیو سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی سے منسلک تھے
صحافی بچل گھنیو کے قتل کے خلاف ورثا نے میرپور ماتھیلو میں ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
یاد رہے کے دو ماہ قبل بھی میرپور ماتھیلو کے صحافی نصرالله گڈانی کو بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کہ قتل کر دیا تھا۔