Saturday, March 15, 2025, 11:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک افغان سرحد پر فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی : آئی ایس پی آر کا دعوٰی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقہ سپین کئی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 7 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے تمام دہشت گردوں کو گھیر لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے کہتا آرہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024