Monday, December 23, 2024, 12:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کیلئے جیت خواب بن گئی، مسلسل چھٹی شکست

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کیلئے جیت خواب بن گئی، مسلسل چھٹی شکست

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔

215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان31اور وین ڈوسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ،فخر زمان نے 23 اور سکندر رضا نے 17 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 6، فیصل اکرم نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور آفتاب ابراہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

banner

قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد رضوان پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس اور افتخار احمد نے 40، 40 جبکہ طیب طاہر نے 21 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ قلندرز اب تک 6 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم بھی ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر 5 میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024