Saturday, April 26, 2025, 1:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ کھاتہ کھول لیا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 35 رنز پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تاہم توحید ہردوئی کی سینچری اور ذاکر علی کی نصف سینچری کی بدولت بنگال ٹائیگرز 228 رنز بنانے میں کامیاب رہی تاہم بھارت نے مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جارہی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جر درست ثابت نہ ہوا۔

banner

بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا، اوپنر سومیا سرکار کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے ان کا کیچ لیا۔

ساتویں اوور کی دوسری گیند پر مڈل آرڈر بلے باز مہدی حسن میراز بھی صرف 5 رنز بنانے کے بعد 26 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد شامی کی گیند پر شبمن گل نے ان کا کیچ تھاما۔

9 ویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر تنزید حسن 25 رنز بنانے کے بعد 35 رنز کے مجموعی اسکور پر اکشر پٹیل کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کو کیچ تھماکر آؤٹ ہوگئے اور اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر مشفق الرحیم کھاتہ کھولے بغیر کے ایل راہول کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

35 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ جانے کے بعد توحید ہردوئی اور ذاکر علی نے 154 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران ذاکر علی نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

توحید ہردوئی آخری اوور تک کریز پر ٹکے رہے، اس دوران انہیں فٹنس مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا اور وہ بیٹنگ کرتے ہوئے مشکل میں دکھائی دیے لیکن اس کے باوجود وہ ڈٹے رہے اور اپنی سینچری مکمل کی، وہ آخری اوور میں 100 رنز پر ہی آؤٹ ہوئے۔

اس طرح بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی نہ کھیلی سکی اور 49.4 اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہرشت رانا 3 اور اکشر پٹیل 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی بیٹنگ
221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 69 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، روہت شرما 41 رنز بنانے کے بعد تسکین احمد کا شکار بنے۔

ویرات کوہلی نے شبمن گل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا مگر 112 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ شریس ایئر کی اننگز 15 رنز تک ہی محدود رہی۔

بعد ازاں، وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ آخر تک کریز پر موجود رہے، اس دوران شبمن گل نے اپنی سینچری بھی مکمل کی، وہ 101 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ کے ایل راہل نے 41 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اس طرح بھارت نے 229 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں پورا کرلیا اور جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتہ کھول لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024