45
افریقی ملک ڈی آر کانگو کے گاؤں پر شدت پسند تنظیم کے حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
کانگو کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی۔
ترجمان کے مطابق جمعے کی شب شمالی کانگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر شدت پسند تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے حملے کیے تھے۔
واضح رہےکہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کانگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے۔