Friday, December 6, 2024, 10:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی میں دماغ خور نگلیریا سے ایک اور ہلاکت رپورٹ

کراچی میں دماغ خور نگلیریا سے ایک اور ہلاکت رپورٹ

نگلیریا کاشکار 45 سالہ شخص انتقال کرگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

کراچی میں دماغ خور جرثومہ سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

کراچی میں دماغ خور جرثومہ نگلیریا کاشکار 45 سالہ شخص انتقال کرگیا،عدنان طارق نارتھ کراچی کا رہائشی تھا۔

رواں برس ملک بھر میں نیگلیریا سے 8 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں،روپورٹ کے مطابق نگلیریا سے مرنے والے 5 افراد کا تعلق کراچی، ایک کا حیدرآباد ، ایک میر پور خاص اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا فاؤلیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نگلیریا فولیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔ اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے، اس سے بچنے کے لیے شہری پانی کے ٹینک میں کلورین ضرور ملائیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024