105
چین کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی 23 سالہ ہان یو نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کے آرکٹک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔
آرکٹک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے فن لینڈ میں جاری ہیں ، فن لینڈ کے شہر ونتا کے انرجیا ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چینی کھلاڑی ہان یو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے ہم وطن حریف کھلاڑی وانگ ژی کو پہلے سیٹ میں 16-21 سے شکست کے باوجود اگلے اسٹریٹ سیٹس میں 20-22 اور 12-21 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
