103
قطر نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا ہے۔
دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں زیادہ تر وقت اُردن کا پلہ بھاری رہا لیکن اُن کے کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اُٹھاسکے، دفاعی چیمپیئن قطر کی جانب سے تینوں گول اکرم عفیف نے پنالٹی ککس پرکیے۔
اکرم عفیف نے پہلا گول 22 ویں، دوسرا گول 73 ویں اور تیسرا گول دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جب کہ اُردن کا واحد گول یازان نے67 ویں منٹ میں بنایا۔
