Friday, November 22, 2024, 1:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، چیف جسٹس کی تصدیق

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، چیف جسٹس کی تصدیق

خط میں پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا، اسٹاف نے خط کھولا تو آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججوں کو خطوط ملے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان میں اینتھریکس ہے۔

سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ ان خطوط کے ذریعے بنیادی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو دھمکایا کیا گیا ہے۔

سائفر کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہ خطوط تھے۔

banner

ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔ اسٹاف نے خط کھولا تو ان کی آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی۔ متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔

عدالتی ذرائع نے کہا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججزکوخطوط بھیجے۔

اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے جبکہ ماہرین کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈر کیا ہے؟

خیال رہے کہ مشکوک خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024