Monday, December 9, 2024, 7:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی غزہ میں 2 اسرائیلی فوج ہلاک غزہ جنگ

جنوبی غزہ میں 2 اسرائیلی فوج ہلاک غزہ جنگ

غزہ جنگ میں مجموعی طور پر780 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہی

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈکی شیکڈ بٹالین سے تھا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں شیکڈ بٹالین سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال سے جاری غزہ جنگ میں مجموعی طور پر780 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

banner

اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ مہلک مہینہ رہا ہے۔

جنوبی لبنان میں جاری زمینی آپریشن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی۔

اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 9 اسرائیلی شہری اور 2 پولیس اہکار ہلاک ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ مہلک حملہ یکم اکتوبر کو تل ابیب کے قریب ہوا جس میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

اکتوبر میں اسرائیل پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 13 شہری ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 6 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024