Sunday, December 22, 2024, 9:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کو شام میں فوجی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کو شام میں فوجی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

شام کا اسد روس کی حمایت سے محروم ہو جانے کے بعد ’فرار‘ ہو گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ امریکہ کو شام میں فوجی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاملے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے، ہمیں شام کی جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد روس کی حمایت سے محروم ہونے کے بعد “اپنے ملک سے فرار” ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا، “اسد چلے گئے۔ ولادیمیر پوتن کے زیرِ قیادت ان کا محافظ روس مزید ان کی حفاظت میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔”

banner

ٹرمپ نے اپنے “ٹروتھ سوشل” سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شام افراتفری کا شکار ہے لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے اور امریکہ کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔

پیرس میں ایلیسی پیلس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات سے پہلے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے ۔ ہمیں اس میں مداخلت نہ کرنے دیں۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح اپنی سیکیورٹی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں صدر کو شام کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

اتوار کو شام میں باغیوں کی جانب سے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کا اعلان ہونے کے بعد یہ بائیڈن کی اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ پہلی ملاقات ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024