Saturday, May 31, 2025, 11:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں یہودی میوزیم پر حملہ آور کی شناخت الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی

امریکہ میں یہودی میوزیم پر حملہ آور کی شناخت الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی

پولیس نے فائرنگ میں ملوث شخص کے بارے میں مزید معلومات جاری کردیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں یہودی میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کے بارے میں اہم معلومات جاری کی گئی ہیں۔

حملہ آور کی شناخت الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے جو ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہے۔ وہ معروف تحقیقی ادارے “دی ہسٹری میکرز” سے وابستہ ہے جہاں وہ امریکی معاشرے کی نمایاں شخصیات پر تحقیق کرتا اور تفصیلی سوانحی خاکے مرتب کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الیاس روڈریگیز نے شکاگو الی نوائے میں جنم لیا اور وہیں پرورش پائی۔ اس نے یونیورسٹی آف الی نوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

روڈریگیز شکاگو کے ایوون ڈیل علاقے میں رہائش پذیر ہے اور اس کی عمر 30 برس ہے۔

banner

ادھر واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت حملہ آور نے “فلسطین کو آزادی دو” کا نعرہ لگایا۔

یورپی یونین کا امریکی تجارتی ٹیرف پر ردعمل، مذاکرات اور جوابی ٹیرف کی تیاری

پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص کا تعلق شکاگو سے ہے، اُسے گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔

اسرائیلی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں اس کے دو ملازمین ہلاک ہوئے ہیں، جو میوزیم میں جاری ایک تقریب میں شریک تھے۔ سفارت خانے نے وفاقی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی یہودی کمیونٹی کے تحفظ کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے۔

ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار “امریکن جیوش کمیٹی” کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024