Saturday, May 31, 2025, 11:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی فوج نے لگاتار دوسرے روز حوثیوں کے چار ڈرون مار گرائے

امریکی فوج نے لگاتار دوسرے روز حوثیوں کے چار ڈرون مار گرائے

ڈرون بحیرہ احمر کے اوپر اتحادیوں کے جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے : سینٹرل کمانڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی فوج نے جمعہ کو صبح یمن میں حوثیوں کی طرف سے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن لانچ کئے گئے چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی فوج نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بیان میں کہا کہ “28 مارچ کو شام چھ بجے صعناء کے مقامی وقت کے مطابق 10:56 پر مسلسل دوسرے دن امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کے چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ڈرون بحیرہ احمر کے اوپر اتحادیوں کے جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے”۔

جمعرات کو امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے لانچ کیے گئے چار لانگ رینج ڈرونزکو تباہ کر دیا ہے۔ تاہم حوثیوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرونز سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

banner

قابل ذکر ہے کہ 19 نومبر سے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تقریباً 73 بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024