Monday, December 9, 2024, 6:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں صدارتی انتخابات کے ارلی ووٹنگ؛ 65 ملین سے زائد ووٹ کاسٹ

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے ارلی ووٹنگ؛ 65 ملین سے زائد ووٹ کاسٹ

34 ملین افراد نے بیلٹ بکس جبکہ 31 ملین نے ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں 65 ملین سے زیادہ ووٹرز نے صدارتی الیکشن کی تاریخ سے پہلے امریکی انتخابات میں ارلی یا ابتدائی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 34 ملین افراد نے بیلٹ بکس میں اور 31 ملین افراد نے ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا ، امریکہ میں ووٹرز کی تعداد 244 ملین ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن گذشتہ پیر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں قبل از وقت ووٹنگ میں اپنا ووٹ ڈالیں گے، بہت سے امریکی 5 نومبر کو الیکشن کے دن سے پہلے اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

بائیڈن اس سال صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے اور اب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خلاف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

banner

امریکی صدارتی انتخابات سے آٹھ روز قبل اور شدید مقابلے کے تناظر میں ٹرمپ نے نیویارک کے مشہور میڈیسن سکوائر گارڈن میں اپنے حامیوں کی ریلی نکالی جبکہ ہیرس نے فیصلہ کن ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ووٹروں کو متحرک کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024