امریکی وزیر خارجہ نے سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ سفارت کار سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔
مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ چھان بین کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔
امریکی حکومت نے نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم دو سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیئے۔
سعودی طالب علم صالح الجوراد سمیت 2 طلبہ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جنہیں امریکی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
طالب علموں کے ویزے منسوخ کرنے پر نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکی حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ کی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ اپنی تعلیم بیرون ملک سے آن لائن مکمل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے طالب علموں کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔