انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
آرسنل کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 28،28 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
لیگ میں شامل تمام 20 ٹیمیں اب تک 13،13 میچز کھیل چکی ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے، نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
ویسٹ ہیم کی ٹیم 20پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ چیلسی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 16، 16 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔