Friday, January 10, 2025, 9:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹامک انرجی کمیشن کے 8 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ درج

اٹامک انرجی کمیشن کے 8 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ درج

سیکیورٹی فورسز کا مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں اور ایک منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمعرات کی صبح پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے منسلک 16 افراد کو نامعلوم افراد نے قابل خیل کے مقام پر ایک نجی مسافر بس سے اتار کر اغوا کر لیا تھا۔

لکی مروت کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او شکیل خان کی مدعیت میں جمعے کو واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

banner

لکی مروت واقعے کے بعد ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آٹھ مغوی بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کی کارروائی کے دوران تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے جو فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے فورسز کی کارروائی میں آٹھ مغویوں کی بازیابی کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔

ایک بیان میں شدت پسند تنظیم نے کہا ہے کہ جن افراد کی بازیابی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، انہیں مزدور ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔

ٹی ٹی پی کے مطابق ان کے پاس موجود دیگر آٹھ مغوی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

شدت پسند تںظیم کے مطابق مغویوں کو مطالبات کے تسلیم ہونے کے لیے اغوا کیا ھے اور مطالبات حکومت تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

تاہم کالعدم ٹی ٹی پی نے بیان میں مطالبات کی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024