امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی
بائیڈن نے منی سوٹا کے نمائندے ڈین فلپس کو شکست دی جو ڈیمو کریٹک پرائمری میں ان کے ایک اہم حریف رہ گئے تھے۔
ریاست مشی گن میں صدراتی پرائمری انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر جوبائیڈن کو غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی حمایت پرمخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مشی گن (جہاں عرب نژاد امریکیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے) غزہ میں اسرائیلی جنگ کے حوالے سے پالیسی پر یہاں کے ڈیمو کریٹس اور خصوصا عرب امریکیوں میں خاصی ناراضگی موجود ہے۔
ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ابتدائی گنتی میں بائیڈن کو ڈیموکریٹک ووٹروں میں 79 فیصد حمایت حاصل تھی جبکہ 16 فیصد شہریوں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔
مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری انتخابات میں 20ہزار سے زائد لوگوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے بائیڈن کے خلاف احتجاجاً ’غیر پابند‘ (اَن کمٹڈ) ووٹ دیا۔
یاد رہے کہ سال 2020 کے انتخابات میں مشی گن میں جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو محض 2.8 فیصد پوائنٹس سے شکست دی تھی۔