Thursday, November 14, 2024, 12:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرہ جنوبی چین میں چین کے جارحانہ حملوں کا معقول جواب دیں گے، فلپائن

بحیرہ جنوبی چین میں چین کے جارحانہ حملوں کا معقول جواب دیں گے، فلپائن

دونوں ملکوں کے تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں : چین

by NWMNewsDesk
0 comment

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم ملیشیا کے غیر قانونی، جارحانہ اور خطرناک حملوں کے خلاف فلپائن مناسب اور معقول جوابی اقدامات کرے گا۔

فرڈینینڈ مارکوس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام میں کہا کہ ہم کسی بھی قوم کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتے، بہت سی ایسی اقوام ہیں جو ہمارے دوست ہونے کا دعویٰ اور دکھاوا کرتی ہیں لیکن ہم خوفزدہ ہو کر خاموشی یا تابعداری نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں موجود ہمارے دوستوں نے انڈو پیسیفک میں امن و استحکام کے قیام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلپائن کی خودمختاری، خود مختاری کے حقوق اور حدود کے تحفظ کی حفاظت میں مدد کریں گے۔

banner

تاہم فلپائن کے صدر نے واضح نہیں کیا کہ ان کے جوابی اقدامات کیا ہوں گے۔

منیلا کے 200 میل کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر واقع متنازع علاقے کے ارد گرد چین کے کوسٹ گارڈ اور اس کے اتحادی ماہی گیروں کے جہازوں کی جانب سے بار بار جارحیت پر فلپائن گزشتہ ایک سال سے مشتعل ہے۔

حال ہی میں دونوں ملکوں میں اس وقت تناؤ پیدا ہوا تھا جب گزشتہ ہفتے چین نے 25 سال قبل ایک چٹان پر تعینات کیے گئے جنگی جہاز کی حفاظت کے لیے تعینات فوجیوں کے لیے جانے والے سپلائی مشن میں خلل ڈالنے کے لیے پانی کی توپ کا استعمال کیا تھا۔

چین نے فلپائن کو خبردار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں لہٰذا وہ محتاط رویہ اختیار کرے اور بات چیت کی کوشش کرے کیونکہ سمندری حصے پر دعوؤں پر دونوں ملکوں کے ساحلی محافظوں کے درمیان تصادم نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024