برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے۔
برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق لیبرپارٹی کے31، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے 9اور کنزرویٹو پارٹی کے15کونسلرزکامیاب ہوئے ہیں جبکہ 4کونسلر آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرسکے۔
میئر لندن سمیت 107 لوکل اتھارٹیز، میئروکرائم کمشنر کے انتخابات ہوئے، 3600 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 12ہزار عملے کے ارکان نے حصہ لیا۔
ووٹوں کی تصدیق کاعمل جمعہ کی صبح 9 سے ہفتہ کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا، انتخابات میں لندن اسمبلی کے25 ارکان کے انتخاب کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
میئرلندن کے انتخابات کا نتیجہ ہفتےکو آنےکی توقع ہے جبکہ لندن اسمبلی اور دیگر نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال مقابلےکی دوڑ میں آگے ہیں ، صادق خان تیسری مرتبہ منتخب ہونےکیلئےپراُمید نظر آتے ہیں ۔
مقامی حکومتوں کے انتخابات کےنتائج عام انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کی رائےکا تعین بھی کریں گے۔