Sunday, December 22, 2024, 12:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، امریکا

بھارت سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، امریکا

بھارت کو امریکا میں خالصتانی حامیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تحفظات

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے

انٹونی بلنکن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اہم ہے کہ بھارت اپنی تحقیقات پر کینیڈا کے ساتھ کام کرے اور وہ اس فرق کو باہمی تعاون کے ساتھ حل کرنے کا راستہ تلاش کرے۔

انہوں نےکہا کہ میں نے معاملے پر بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔بھارت اور کینیڈا ہمارے دو قریبی دوست اور شراکت دار ہیں اور یقیناً ہم انہیں کسی بھی اختلافات یا تنازعات کو حل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایک میڈیا بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ بھارت نے امریکا کو کینیڈا میں خالصتانی حامیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

banner

ستمبرمیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتانی علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024