Thursday, September 19, 2024, 10:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بی جے پی رہنما کے قتل کا الزام، مسلم تنظیم کے 15 کارکنوں کو سزائے موت

بی جے پی رہنما کے قتل کا الزام، مسلم تنظیم کے 15 کارکنوں کو سزائے موت

سری نواسن کو 19 دسمبر 2021ء کو قتل کیا گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 15 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

بھارت کی ریاست کیرالا کے ضلع الپوزہا میں سیشن عدالت نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما رنجیت سری نواسن کے قتل کے الزام میں مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو سزائے موت سنائی۔

عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رنجیت سری نواسن کی بیوہ نے بتایا ہے کہ اگرچہ ان کا نقصان ناقابل تلافی ہے لیکن فیصلہ اطمینان بخش ہے، سری نواسن کو 19 دسمبر 2021ء کو ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مذکورہ 15 سے 8 ملزمان واقعے میں براہ راست ملوث نکلے جبکہ دیگر ان کے ساتھی مسلح ہو کر گھر کے باہر کھڑے رہے، چند ملزمان کا تعلق پی ایف آئی سے جبکہ دیگر کا تعلق اس کے سیاسی یونٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) سے تھا۔

banner

واضح رہے کہ بی جے پی کی حکومت نے 2022ء میں پی ایف آئی پر پابندی عائد کی تھی اور ان پر دہشت گرد گروپس سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024