Monday, September 16, 2024, 4:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تارکین کا ایک بڑا گروپ‘ خاردار تاریں توڑ کر میکسیکو سے امریکہ میں داخل

تارکین کا ایک بڑا گروپ‘ خاردار تاریں توڑ کر میکسیکو سے امریکہ میں داخل

ملحقہ سرحدی دیوار پر تارکین وطن کو اپنی تحویل میں لے لیا : حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

سرحد پر گشت کرنے والے حکام نے کہا ہے کہ میکسیکو سے ’ہجرت کرنے والوں کا ایک بڑا گروپ‘ خاردار تاریں توڑ کر امریکہ میں داخل ہوا ہے۔

جمعرات کی صبح تارکین وطن کے ایک ہجوم نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کی طرف سے امریکہ اور میکسیکو کے درمیان قدرتی سرحد کا کام کرنے والے دریا ریو گرانڈے کے ساتھ نصب کی گئی خاردار تار کے ایک حصے کو ہٹا دیا تھا۔

جمعرات کو تارکین کے اس نئے ریلے کے امریکہ میں داخلے کے بعد ریاست ٹیکساس کے ریپبلکن گورنر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حلیف گریگ ایبٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ افسران نے ’صورتحال پر فوری قابو پا لیا اور خاردار تاروں سے سرحد پر لگائی رکاوٹوں کو دو گنا کیا جا رہا ہے۔‘

امریکہ کے کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’مقامی وقت تقریباً 11 بجے تارکین وطن کے ایک بڑے گروپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کی نصب خاردار تار کی رکاوٹوں کو توڑا جو ریو گرانڈے (دریا) اور ایل پاسو میں سرحدی دیوار کے درمیان واقع ہے۔‘

banner

بیان کے مطابق اس کے بعد سرحد پر گشت کرنے والے اہلکاروں نے ’ملحقہ سرحدی دیوار پر تارکین وطن کو اپنی تحویل میں لے لیا اور انہیں کارروائی کے لیے سینٹرل پروسیسنگ سٹیشن تک پہنچایا۔‘

خاردار تار کی رکاوٹ کو توڑنے کے بعد تارکین وطن سرحدی دیوار کے ایک اونچے حصے تک پہنچ گئے جو ناقابل تسخیر تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیکساس ریاست میں بنایا گیا ایک قانون عدالتوں میں ہے جو ریاستی پولیس کو میکسیکو سے غیرقانونی طور پر امریکہ آنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرنے اور ملک بدر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024