جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب ان کی جماعت نے نیا حکمراں چُن لیا ہے۔
کینیڈا کی پارلیمان میں الوداعی اجلاس جاری ہے جس میں سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک جذباتی خطاب بھی کیا۔
اس اجلاس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں اپنے زیر استعمال رہنے والی کرسی اُٹھائے ہوئے جا رہے ہیں۔
یہ تصویر دراصل اس بات کی علامت ہے کہ اب جسٹن ٹروڈو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان نہیں رہے ہیں۔
سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یہ کرسی پارلیمنٹ سے اپنے گھر لے گئے ہیں اور اب وہ ان کی ملکیت بن چکی ہے۔
دراصل کینیڈا میں یہ روایت موجود ہے کہ ارکان پارلیمان مستعفی یا مدت پوری ہونے کے بعد اپنی کرسی کی قیمت ادا کرکے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔
سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی 9 سال وزیرِ اعظم رہے اور اسی کرسی کو استعمال کرتے رہے ہیں۔