Saturday, April 19, 2025, 5:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حکومت ور آئی ایم کے درمیان بجلی بلوں میں ریلیف پر پیشرفت نہ ہو سکی

حکومت ور آئی ایم کے درمیان بجلی بلوں میں ریلیف پر پیشرفت نہ ہو سکی

آئی ایم ایف کا صنعتوں سے مراعات فوری واپس لینے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی مالیاتی فنڈ نےکہاکہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔
ذرائع کا بتانا ہے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔ صارفین کو ریلیف دینے کے لے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے بجلی بلوں پر ریلیف پلان کی آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کے لیے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024