Saturday, November 9, 2024, 12:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو پر منی لانڈرنگ کا الزام

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو پر منی لانڈرنگ کا الزام

صابر مٹھو ایف آئی اےمیں طلب،آف شور کمپنیوں کی تفصیلات ساتھ لانے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید عرف مٹھو کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے، ان کے خلاف کال اپ نوٹس ان کی تین رہائش گاہوں پربھجوادیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق صابر مٹھو کے 19بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں سے 14اکاؤنٹس پاکستانی اور 5 غیر ملکی بینکوں میں ہیں، ان اکاؤنٹس کے ذریعے 5 ارب 34کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹس میں صابر حمید کو بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ، انکم ٹیکس گوشوارے اور 2016 سے 2023 تک کی کارروباری تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

banner

ایف آئی اے نے صابر حمید سے اپنی اور اہلخانہ کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں ۔جنرل (ر) باجوہ کے سمدھی سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024