Sunday, March 16, 2025, 3:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، سیلاب کا خدشہ

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، سیلاب کا خدشہ

عوام کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

مکہ مکرمہ، ریاض اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث طغیانی اور سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتی ہے۔ مدینہ، عسیر، حائل اور قصیم میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

banner

تبوک، باحہ، جازان اور نجران میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ سول ڈیفنس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024