41
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ایکس سروس کو بحال کیا جائے۔
جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں صحافی ضرار کھوڑو، عنبر شمسی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزاروں کے وکیل عبدالمعز جعفری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ’ملک میں پانچ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس معطل ہے، جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘
عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر فریقوں سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے ملک میں ایکس سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔