Sunday, December 22, 2024, 7:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں اسرائیلی حملے میں ڈبلیو ایچ او کے کارکن سمیت 15 افراد جاں بحق

شام میں اسرائیلی حملے میں ڈبلیو ایچ او کے کارکن سمیت 15 افراد جاں بحق

حملوں میں کم از کم 13 ایران نواز جنگجو مارے گئے : اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں عالمی ادارہ صحت کے ایک کارکن سمیت 15 افراد مارے گئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت کا ایک کارکن ہلاک، 14 شامی شہری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل نے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو مارنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں میں کم از کم 13 ایران نواز جنگجو مارے گئے جن میں ایک سینئر ایرانی کمانڈر شامل ہے، قدس فورس کے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان کا تعلق حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے تھا۔

banner

ادھر برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا بھی کہنا ہے کہ شام میں دیر الزور کے علاقے میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم 13 افراد مارے گئے جن میں سے زیادہ تر ایران نواز جنگجو تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024