Monday, June 2, 2025, 7:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا: عمران خان

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا: عمران خان

میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا، پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کو ختم کرنےکے لیے 9 مئی کا استعمال کیا گیا، ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بھیجا جانے والا خط غداری قرار دیا جا رہا ہے، میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، آئی ایم ایف کے لیے خط میں نے ڈکٹیٹ کرایا ہے، خط ڈکٹیٹ کرانے سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی۔

صحافی نے کہا کہ پچھلی سماعت پر آپ نےکہا خط لکھ دیا اور بھیج بھی دیا ہے؟

banner

اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں سےمشاورت کے بعد آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائےگا، خط میں یہی لکھا جائےگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024