Saturday, May 31, 2025, 3:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ مذاکرات بنیادی اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے: قطر

غزہ مذاکرات بنیادی اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے: قطر

اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں میں شدت سے علاقے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات فریقین کے درمیان بنیادی اختلافات کی وجہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں کیونکہ فریقین کے درمیان بنیادی خلیج موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ ایک فریق جزوی معاہدے کی تلاش میں ہے جو ایک جامع معاہدے کا باعث بن سکتا ہے اور دوسرا فریق صرف ایک بار کے معاہدے کی تلاش میں ہے تاکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے جنگ ختم کرلی جائے ہم اس بنیادی خلیج کو پُر نہیں کر سکے۔

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں میں شدت سے علاقے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

banner

انہوں نے کہا قطر مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بیانات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی پوری پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 19 ماہ کی جنگ کے بعد تباہ شدہ علاقے میں اپنی فضائی کارروائیوں اور زمینی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024