سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی امن کا راستہ ہے۔ ہم غزہ میں جنگ روکنے کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے ایسٹونیا کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے غزہ میں جنگ بندی، پٹی میں انسانی امداد کے داخلے اور روس یوکرین بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے پر بات چیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال سعودی عرب اور ایسٹونیا کے درمیان تجارتی تعاون کا حجم 70 ملین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ گذشتہ روز ایک سرکاری دورے پر جمہوریہ ایسٹونیا کے دارالحکومت تالن پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔