Wednesday, September 18, 2024, 9:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب، اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس، جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب، اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس، جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل کے حق دفاع کو غزہ میں جنگ کا جواز بنانے کو مسترد کرتے ہیں، اجلاس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

مشترکہ اعلامئیے میں غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امدادکی فراہمی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم اور غیرانسانی قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیل کے حق دفاع کو غزہ میں جنگ کا جواز بنانے کو مسترد کیا گیا۔

banner

سعودی عرب کی میزبانی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا
اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس، ترکیہ کے صدر طیب اردوان، شامی صدر بشار الاسد، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، امیر قطر ، وزیر اعظم پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرا ئیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،اسرائیلی جارح فورسز کو جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں لایا جائے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کو مسترد کرتے ہیں، ہم یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ کا محاصرہ ختم اور انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا جنگ بندی کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، دنیا کے کسی بھی مذہب میں معصوم شہریوں کا قتل عام سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر جاری بمباری کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے، عالمی برداری کو مسئلے کے حل کے لئے سیاسی اور سفارتی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کیلئے عالمی امن کانفرنس بلائی جائے تا کہ مسئلے کا پُرامن حل تلاش کیا جائے، اسرائیل کے جوہری ہتھیار خطے کے لئے خطرہ ہیں، مسجد اقصیٰ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں ہونے والے قتل عام کسی صورت قابل قبول نہیں، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، میڈیکل اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر افسردہ ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، غزہ میں ہونے والی بربریت تمام عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہی ہے، غزہ کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مدد کرر ہا ہے، غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا

پاکستان کے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو جہنم بنا دیا، 70 سال پہلے اقوام متحدہ نے اپنی منظور کردہ قرار داد کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024