Sunday, April 20, 2025, 6:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فوجی امداد میں تاخیر پر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی

فوجی امداد میں تاخیر پر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی

امداد میں تاخیر کانگریس میں موجود کچھ ریپبلکن اراکین کی وجہ سے ہوئی ؛ جوبائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے خلاف جنگ میں فوجی امداد میں تاخیر ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی سے معافی مانگ لی۔

پیرس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو روس کے خلاف اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ امداد میں تاخیر کانگریس میں موجود کچھ ریپبلکن اراکین کی وجہ سے ہوئی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آپ جھکے نہیں اور غیر معمولی طریقے سے لڑے، امریکا بھی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جواب میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں آپ کا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم تھا، ہمیں یقین ہے آپ مکمل طور پر ہمارے ساتھ رہیں گے۔

banner

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے نئے فوجی امدادی پیکج میں گولہ بارود سمیت طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024