106
قومی احتساب بیورو میں پاک فوج کے مزید چار حاضر سروس افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق بریگیڈئرمحمد خالد کو ڈائریکٹرنیب جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر کو ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب تعینات کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے میجر ولید خالد اور میجر قیص کامران سید کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کرنے کا نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔
