4
کینیڈا کی لبرل پارٹی نے جسٹن ٹروڈو کا جانشین مارک کارنی کو منتخب کر لیا ہے۔
کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی نے اتوار کے روز سابق مرکزی بینکار مارک کارنی کو اپنا نیا لیڈر منتخب کر لیا، جو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔
پارٹی کے تقریباً چار لاکھ اراکین کے ووٹوں کے نتائج کے اعلان کے بعد کارنی کو کینیڈا کا اگلا وزیراعظم بننے کی توقع ہے۔
ٹروڈو کی سابق نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کارنی کی سب سے بڑی حریف تھیں، لیکن پارٹی کے اندرونی حمایت نے کارنی کو فتح دلائی۔
نیا لیڈر اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کی قیادت کرے گا، جہاں کنزرویٹو پارٹی فی الحال مسلسل سروے میں سب سے آگے ہے۔
دونوں امیدواروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتصادی دباؤ سے نمٹنے کو اپنی ترجیح بتایا۔
کارنی نے جمعے کو ٹورنٹو میں اپنے حامیوں سے کہا، “ٹرمپ ہمارے معیشت، تجارت، اور روزگار پر حملہ آور ہے۔ ہماری نسل کا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔”
مارک کارنی ک بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر رہ چکے ہیں۔
2008 کے مالیاتی بحران اور بریکسٹ کے بعد کے عدم استحکام کو سنبھالنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
پارٹی کے اندر ٹروڈو کی کابینہ کے اکثر اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
کارنی کی فتح لبرل پارٹی کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہے، جو ٹروڈو کے 9 سالہ دور کے بعد نئے چہرے کی تلاش میں تھی۔ تاہم، کارنی کا اقتصادی مہارت پر زور اور ٹرمپ کے خلاف سخت لہجہ کینیڈا کی اندرونی و خارجی پالیسیوں کو نئی سمت دے سکتا ہے۔