Sunday, February 1, 2026, 10:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متنازع قانون کے تحت 14 تارکینِ وطن کو شہریت مل گئی

متنازع قانون کے تحت 14 تارکینِ وطن کو شہریت مل گئی

تارکینِ وطن کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد ان سے وفاداری کا حلف لیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت نے متنازع شہریت قانون کے تحت پہلی مرتبہ 14 تارکینِ وطن کو شہریت دے دی ہے۔

نئی دہلی میں تقریب کے دوران تارکینِ وطن کو شہریت کی اسناد دی گئیں۔

بھارت کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تارکینِ وطن کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد ان سے وفاداری کا حلف لیا گیا اور انہیں شہریت کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے ہیں۔

البتہ وزارتِ داخلہ نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ تارکینِ وطن کا تعلق کس ملک اور کس مذہب سے ہے۔

banner

بھارت میں 2019 میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہوا تھا جس کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھارت منتقل ہونے والے ایسے افراد بھارتی شہریت کے اہل ہیں جو اپنے ملک میں ہندو، پارسی، سکھ، بودھ، جین اور مسیحیت سے تعلق رکھنے کی بنا پر ظلم و ستم کا شکار تھے۔

وزیرِ اعظم مودی کی حکومت نے عام انتخابات سے ایک ماہ قبل ہی شہریت قانون کو نافذ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024