Sunday, March 30, 2025, 7:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح ہلاک

مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح ہلاک

حادثے میں 39 دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

مصر کے ساحلی شہر غردقہ کے قریب بحیرہ احمر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔

مصری حکام کے مطابق حادثے میں 39 دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مصر میں روسی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ آبدوز میں موجود تمام مسافر روسی شہری تھے

سفارت خانے کے مطابق آبدوز میں کل 45 افراد سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

banner

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساحل سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا۔

حکام حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غردقہ شہر قاہرہ سے تقریباً 460 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024