50
اسپین میں صدر مملکت پیدرو سانچیز کی جانب سے آزادی پسندوں کو عام معافی دینے پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
میڈرڈ میں آزادی پسندوں کو معافی اور حکومت کے قائم مقام صدر پیدرو سانچیز کیخلاف احتجاج میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے صدر سانچیز کیخلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے ایسے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’ہسپانوی چیخ و پکار، سانچیز مستعفی ہو، اسپین کھڑا ہے، اسپین بیچ دیا گیا، کوئی معافی نہیں اور اسپین میں جمہوریت خطرے میں ہے‘‘ کے نعرے درج تھے۔