Thursday, September 19, 2024, 8:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیشنز ہاکی کپ: ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابر

نیشنز ہاکی کپ: ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابر

میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایف آئی ایچ نیشنز کپ پولینڈ میں شروع ہوگیا ہے

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا
میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا۔ملائیشیا نے میچ شروع ہوتے ہی پہلے 11 منٹ میں 3 گول داغ دیئے۔

میچ کے چوتھے منٹ میں ملائیشیا کو پاکستان کے خلاف پنالٹی اسٹروک ملا جس کو ساری فطری نے گول میں تبدیل کردیا،2 منٹ بعد ہی ابو کمل نے گول کرکے برتری دگنی کردی جبکہ 3 منٹ بعد فاضیل ساری نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو تین صفر کی برتری دلا دی۔

banner

پہلا کوارٹر ملائیشیا کی تین صفر کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبد الرحمٰن نے گول کرکے ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن 10 منٹ بعد 42 ویں منٹ میں ساری فطری نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ چار ایک کردیا۔

دوسرے ہی منٹ میں محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ چار دو کردیا۔

تیسرے کوارٹر میں شاہد حنان نے خوبصورت گول کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا ،پاکستان کو مقابلہ برابر کرنے کیلئے صرف ایک گول کی ضرورت تھی جس کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور کوشش کی اور میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک مل گیا جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

پاکستان کو ملائیشیا کے خلاف میچ میں 13 پنالٹی کارنرز ملے جس میں صرف ایک پر گول ہوا جبکہ ملائیشیا کو پانچ پنالٹی کارنرز ملے جس پر انہوں نے 2 گول کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024