Monday, December 23, 2024, 12:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیوجرسی کی فضا میں اڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا، پینٹاگون

نیوجرسی کی فضا میں اڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا، پینٹاگون

رکن کانگریس جیف وان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ڈرونز ایران نے اپنے بحری جہاز سے داغے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پینٹاگون نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے جانے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ڈورنز کے حوالے سے امریکی کانگریس کے رکن جیف وان نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نیو جرسی کی فضا میں اڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا اور یہ ڈرونز مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی بحری جہاز سے داغے گئے تھے۔

پینٹاگون نے جیف وان کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

banner

جیف وان نے امریکی ٹی وی کو مزید بتایا کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز اور مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اس شعبے میں آگے نکل سکے، جیف نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ڈرونز گرا دینے چاہیے تھے۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے ڈرونز کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024