Saturday, January 4, 2025, 3:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں تیز رفتار گاڑی نے درجنوں شہریوں کو کچل ڈالا، 10 ہلاک، مشتبہ شخص ہلاک

امریکہ میں تیز رفتار گاڑی نے درجنوں شہریوں کو کچل ڈالا، 10 ہلاک، مشتبہ شخص ہلاک

نیو اورلینز میں ٹرک حادثہ دہشت گردی قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی شہر نیو اورلینز میں ڈرائیور نے تیز رفتار ٹرک لوگوں پر چڑھا دی

مقامی حکام کے مطابق واقعہ نیو ایئر ڈے کے موقع پر شہر کے ٹورسٹ ڈسٹرکٹ میں صبح سویرے پیش آیا۔

سٹی ڈیزاسٹر پریپئرڈنیس ایجسنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈرائیور نے گاڑی کینال اینڈ بوربرن اسٹریٹ پر موجود لوگوں پر چڑھادی۔

بدھ کو ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز کے مرکزی علاقے فرینچ کوارٹر میں یہ واقعہ نئے سال کے پہلے دن مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

banner

یہ واقعہ نیو اورلینز میں نئے سال کے جشن کے اختتام اور کالج فٹ بال کے بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا ہے ۔

بعدازاں ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ سے فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

ایک نیوز کانفرنس میں نیو اورلینز کی میئر لاٹوا کینٹرل نے نیو ایئر ڈے پر ہونے والے اس واقعے کو ’’دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ شہر کی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ واضح طور پر گاڑی جان بوجھ کر ہجوم پر چڑھائی گئی ہے۔

ڈنکن نے کہا کہ ایف بی آئی حکام جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کمشنر این کرکپیٹرک نے کہا گاڑی میں سوار شخص نے جان بوجھ کر ہجوم پر گاڑی چڑھائی اور اور وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کچلنا چاہتا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈرائیور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فرار کے بعد مارا گیا، حملہ آور نے پولیس پر بھی گولیاں چلائیں جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

تاہم حکام نے گاڑی کے ڈرائیور کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

نیو اورلینز میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے ’نولا‘ کے مطابق زخمی ہونے والوں کو پانچ مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے، ہم اپنی قوم کی کسی بھی برادری پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024