Monday, July 21, 2025, 4:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کےبیٹے کا اکائونٹ ہیک ،سابق امریکی صدر کے مرنے کی خبر چلا دی گئی

ٹرمپ کےبیٹے کا اکائونٹ ہیک ،سابق امریکی صدر کے مرنے کی خبر چلا دی گئی

اکاؤنٹ سے صدر جوبائیدن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے حوالے سے بھی ٹویٹ کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، ہیکر نے سابق امریکی صدر کے مرنے کی خبر چلا دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ٹویٹر ایکس اکائونٹ سے ان کے والد کے موت کی خبر نے تہلکہ مچادیا اور امریکیوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ والد کے مرنے کے بعد اب وہ امریکہ کے صدر کیلئے انتخاب لڑیں گے۔

جونیئر ٹرمپ کے ایکس اکاؤنٹ سے صدر جوبائیدن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے حوالے سے بھی ٹویٹ کی گئی تھی۔ تاہم بعد میں یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا اکائونٹ ہیک ہوا ہے اور یہ خبر ہیکر نے چلائی ہے۔

banner

اب اس ٹویٹ کو ایمبیڈ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایمبیڈ کرنے پر کمپنی کی طرف سے ایک میسج دیاجارہے کہ اس ٹویٹ کو ایمبیڈ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ یا تو پرائیویٹ کردی گئی ہے یا پھر اس کو ڈیلیٹ کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024