Sunday, June 29, 2025, 8:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانیوں کے قتل کی مذمت، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے؛ ایران

پاکستانیوں کے قتل کی مذمت، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے؛ ایران

حملہ آروں جن کی تعداد 3 تھی، قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے اپنی سرزمین میں 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے سراوان میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسیز اور تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حملہ آروں جن کی تعداد 3 تھی، ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ زخمیوں سے حملہ آوروں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

banner

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنے والے 9 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل اور 3 کو زخمی کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024