Monday, December 9, 2024, 5:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرپشن الزامات پر چین کے وزیر دفاع کیخلاف تحقیقات کا آغاز

کرپشن الزامات پر چین کے وزیر دفاع کیخلاف تحقیقات کا آغاز

بیجنگ نے کرپشن الزامات پر ایک اور فوجی افسر برطرف کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کی حکومت نے وزیر دفاع ڈونگ جون کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونگ جون چین کے تیسرے وزیر دفاع ہیں جو کرپشن کے الزامات پر زیر تفتیش آئے ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ ڈونگ کے خلاف تحقیقات فوجی بدعنوانی کے خلاف چینی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونگ جون سابق بحری کمانڈر ہیں جن کو گزشتہ سال دسمبر میں لی شنگ فو کی جگہ وزیر دفاع بنایا گیا تھا۔

banner

لی شنگ فو کے پاس یہ وزارت صرف سات ماہ رہی اور ان کو بعدازاں کرپشن ثابت ہونے پر حکمران کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا۔

اگر اس رپورٹ کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ڈونگ جون گزشتہ لگ بھگ ایک برس کے عرصے میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے تیسرے وزیرِ دفاع ہوں گے۔

بیجنگ نے گزشتہ سال کے دوران مسلح افواج میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید گہرا کیا ہے، اس ماہ صدر شی جن پنگ نے فوج میں بدعنوانی کے خاتمے اور اپنی جنگی تیاری کو مضبوط کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو تصدیق کی کہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو ‘ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی’ کے الزامات پر ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک برس کے دوران فوج اور دفاعی اداروں سے منسلک افراد اس مہم کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

اس دوران لگ 20 فوجی اور دفاعی عہدے داروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے جن میں ڈونگ جون کے دو پیش رو بھی شامل ہیں۔

سابق وزرائے دفاع وی فینگے اور لی شانگ فو کو کرپشن الزامات کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024